ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ینگون حکومت راکھین میں مکمل رسائی دے، امدادی تنظیمیں

ینگون حکومت راکھین میں مکمل رسائی دے، امدادی تنظیمیں

Thu, 28 Sep 2017 20:25:45    S.O. News Service

ینگون 28 ستمبر(ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی امدادی تنظیمیں میانمار کی ریاست راکھین میں اپنے لیے مکمل رسائی چاہتی ہیں۔ امدادی تنظیموں کے مطابق میانمار حکومت کی جانب سے راکھین میں داخلے اور وہاں امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے عائد کردہ سخت شرائط شدید تشویش کا باعث ہیں۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحران زدہ ریاست میں موجود افراد کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ پچیس اگست سے شروع ہونے والی خونریزی کے بعد سے راکھین میں بے گھر ہونے والوں کی اصل تعداد تاحال غیر واضح ہے۔ میانمار میں امدادی تنظیموں اور حکومت کے باہمی روابط گزشتہ کئی مہینوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


Share: